امریکہ : چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ، چھ افراد جان کی بازی ہار گئے

09:34 PM, 10 Apr, 2018

کیلیورنیا : امریکہ میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، حادثے میں چھ افراد جان کی بازی ہار گئے ، طیارے نے سکاٹس ڈیل ائیرپورٹ سے اڑان بھری تھی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اسکاٹس ڈیل میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے چھ افراد موقع پر چل بسے ، طیارے نے سکاٹس ڈیل ائیرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ایری زونا گالف کورس کے قریب جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ تباہ ہو گیا ، پولیس کے مطابق طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔

امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں