پاکستانی فلم سے کیرئیر شروع کرنیوالی ایرانی اداکارہ بھارت جا پہنچی

06:44 PM, 10 Apr, 2018

لاہور : پاکستانی فلم 'مان جاونا' سے ڈیبیو کرنے والی ایرانی ماڈل و اداکارہ ایلناز نوروزی اب بھارتی فلم ’کھڈو کھنڈی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی نڑاد جرمن ماڈل و اداکارہ ایلناز نوروزی نے پاکستانی فلم ’مان جاو¿ نا‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا جس میں انہوں نے عدیل چوہدری کے ساتھ اہم کردار نبھایا تھا۔تاہم اس فلم کے بعد اداکارہ بھارت چلی گئیں اور اب وہ بھارتی پنجابی ہندی فلم ’کھڈو کھنڈی‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی، جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔فلم میں ایلناز نوروزی کے کردار کی پہلی جھلک بھی جاری کردی گئی، جسے اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کیا۔اس کے ساتھ ساتھ ایلناز نے فلم کا پوسٹر اور اس کے گانے بھی مداحوں سے شیئر کیے۔
فلم ساز روہت جگراج کی یہ فلم رواں ماہ 20 اپریل کو ریلیز ہوگی، جو بھارت کے چھوٹے سے گاوں سنسار پور سے ہاکی کھیلنے والے ایک نوجوان کی کہانی پر مبنی ہے۔

مزیدخبریں