طبی ماہرین نے گردوں کی بیماریوں سے بچائو کا آسان ترین نسخہ بتا دیا

طبی ماہرین نے گردوں کی بیماریوں سے بچائو کا آسان ترین نسخہ بتا دیا

لاہور:طبی ماہرین نے گردوں کے امراض سے بچائو کا حیران کن عمل بتا دیا ، کھانے میں زائد نمک کی عادت کو ترک کرکے گردوں کے جان لیوا امراض سے چھٹکارہ پایا جا سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عام طور پر پاکستان کے ہر گھر میں بننے والے کھانے میں شامل ہونے والی ایک چیز آپ کو گردوں کے امراض کا شکار بناسکتی ہے، اگر اسے اعتدال میں رہ کر استعمال نہ کیا جائے , یہ انتباہ ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

تحقیق کے مطابق اگر آپ اپنی غذا میں نمک کی زیادہ مقدار چھڑکنے کے عادی ہیں تو اس عادت کے نتیجے میں گردوں کے امراض کا خطرہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ غذا میں نمک کے استعمال کی مقدار میں کمی لاکر جوانی میں گردوں کے جان لیوا امراض خصوصاً کڈنی فیلیئر کا شکار ہونے سے بچا جاسکتا ہے،دنیا بھر میں گردوں کے امراض کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور جوانی میں ہی ڈائیلاسز کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

فشار خون گردوں کے فیلئیر کی چند بڑی وجوہات میں سے ایک ہے اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ نمک کے استعمال اور فشار خون میں واضح تعلق موجود ہے۔