پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں شدید خوف و ہراس

05:22 PM, 10 Apr, 2018

لاہور: پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد اور مری کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل ائے، تاہم ابھی کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

مزیدخبریں