ممبئی : بالی وڈ فلم ’’پدماوت‘‘ نے اب تک مجموعی طور پر 300 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا ہے ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ 25 جنوری کو ریلیز کی گئی جس نے اب تک مجموعی طور پر 300 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا ہے.جبکہ فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ”پدماوت“ کی کامیابی کے جشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ فلم کی کامیابی کی کامیابی کے پیچھے بہت تکالیف برداشت کرنا پڑی ہیں کیونکہ ایک وقت تھا جب ٹیم کی سوچ تھی کہ فلم ریلیز نہیں ہو گی لیکن فلم ریلیز ہوئی اور اس سلسلے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔فلم کی کاسٹ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور نمایاں ہیں۔