ہر دس سال بعد سزائیں گھوم کر ہماری طرف کیوں آ جاتی ہیں ؟ مریم نواز شریف

03:06 PM, 10 Apr, 2018

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر دس سال بعد سزائیں گھوم کر ہماری طرف واپس کیوں آجاتی ہیں ؟جو لوگ عمران خان اور زرداری کی طرح کام کرتے انہیں کچھ نہیں کہا جاتا. جو ترقیاتی کام کرتے ہیں انہیں نیب کورٹ میں پیشیاں بھگتنی پڑتی ہیں۔

آج احتساب عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہر دس سال بعد سزائیں گھوم کر ہماری طرف واپس کیوں آجاتی ہیں۔ جو عمران خان اور زرداری کی طرح کام کرتے ہیں انہیں کچھ نہیں کہا جاتا جو ترقیاتی کام کرتے ہیں. ان کو نیب کورٹ میں پیشیاں بھگتنی پڑتی ہیں۔ نیلم جہلم منصوبہ 2004 میں مکمل ہونا تھا جو 2013 تک مکمل نہ ہوا اور ہم نے آکر مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:صوبہ جنوبی پنجاب کے بارے میں مریم نواز کا نفی میں جواب
 
 احتساب عدالت میں پیشی کے بعد انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ آج یوم دستور پر آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کی روایتی باتوں کی بجائے آئین کی بالادستی قائم کرنے کا عہد ہونا چاہیئے ۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ 

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں 

مزیدخبریں