اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر دس سال بعد سزائیں گھوم کر ہماری طرف واپس کیوں آجاتی ہیں ؟جو لوگ عمران خان اور زرداری کی طرح کام کرتے انہیں کچھ نہیں کہا جاتا. جو ترقیاتی کام کرتے ہیں انہیں نیب کورٹ میں پیشیاں بھگتنی پڑتی ہیں۔
آج احتساب عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہر دس سال بعد سزائیں گھوم کر ہماری طرف واپس کیوں آجاتی ہیں۔ جو عمران خان اور زرداری کی طرح کام کرتے ہیں انہیں کچھ نہیں کہا جاتا جو ترقیاتی کام کرتے ہیں. ان کو نیب کورٹ میں پیشیاں بھگتنی پڑتی ہیں۔ نیلم جہلم منصوبہ 2004 میں مکمل ہونا تھا جو 2013 تک مکمل نہ ہوا اور ہم نے آکر مکمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:صوبہ جنوبی پنجاب کے بارے میں مریم نواز کا نفی میں جواب
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ آج یوم دستور پر آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کی روایتی باتوں کی بجائے آئین کی بالادستی قائم کرنے کا عہد ہونا چاہیئے ۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ
کیا ہمیں یوم دستور منانے کا حق ھے جب آئین شکن قانون سے بالاتر ہوکر مکے لہراتے ہوئے باہر جائیں اور ۔۔۔۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 10, 2018
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ
اور آئین ساز پھانسی ، جلاوطنی ، نااہلی کی سزاوں اور انتقام کا نشانہ بنیں؟ https://t.co/OHCYBDHFfO
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 10, 2018
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں