چیف جسٹس نے لیگل ریفارمز کے آغاز کا اعلان کر دیا

02:30 PM, 10 Apr, 2018

کوئٹہ: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لیگل ریفارمز کے آغاز کا اعلان کر دیا۔ کوئٹہ میں ضلع کچہری بار روم میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ججزکے پاس بہت کام ہے اس وجہ سے مقدمات تیزی سے نمٹا نہیں پاتے جبکہ وکلا پر ذمے داری ہے تعاون کریں اور ہڑتال کا کلچر ختم کریں۔

مزید پڑھیں: 'حکومت صاف شفاف انتخابات سے نہیں بنتی اس میں دھونس دھاندلی ہوتی ہے'
 

انہوں نے لیگل ریفارمز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قوانین بہت بوسیدہ ہو چکے ہیں اور میں نے بہت ساری ریفارمز پر کام شروع کیا ہوا ہے ۔ اللہ کرے کامیاب ہو جاؤں اور مجھے رضا کار چاہئیں جو اس مشن میں ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیچہ وطنی میں ایک اور بچی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وکیل لاچار نہیں بلکہ آپ بہت مضبوط اور حوصلہ مند لوگ ہیں تاہم وکیل جب خود کو لاچار اور بے بس کہتے ہیں مجھے شرم آتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں