برینڈن میکولم ٹی 20 کرکٹ میں 9000 رنز بنانے والے دوسرے کرکٹر بن گئے

برینڈن میکولم ٹی 20 کرکٹ میں 9000 رنز بنانے والے دوسرے کرکٹر بن گئے

 لاہور: نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر برینڈن میکولم نے ٹی 20 کرکٹ میں 9000 رنز مکمل کر لیے ہیں ۔ وہ یہ سنگِ میل عبور کرنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر ہیں ۔ ان سے پہلے کرس گیل یہ کارنانہ سرانجام دے چکے ہیں ،کرس گیل نے ٹی 20 میں 11068 اسکور کر لیے ہیں جبکہ برینڈن میکولم نے 9035 رنز اسکور کیے ہیں ۔برینڈن میکولم نے یہ کارنامہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے کولکتہ کیخلاف سرانجام دیا ۔

سابق نیوزی لینڈ کپتان برینڈن میکولم کے  بعد کیرن پولارڈ 8048 تیسرے، شعیب ملک 7728 رنز بنا کر چوتھے جبکہ معطل آسسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر 7668 رنز بناا کر اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:کرس گیل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں 10،000رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
 
 

خیال رہے کہ کرس گیل کرکٹ کی تینوں فارمیٹ میں 10000 رنز کرنے والے دنیا کے واحد بلے باز ہیں ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی یہ سنگِ میل عبور نہیں کر سکے .

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں