قومی کرکٹر عمر اکمل کی اداکارہ وگلوکارہ کومل رضوی کیساتھ تصویر سامنے آگئی

قومی کرکٹر عمر اکمل کی اداکارہ وگلوکارہ کومل رضوی کیساتھ تصویر سامنے آگئی


لاہور:کافی عرصہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہنے اور آئے دنوں کرکٹ کے علاوہ مختلف سرگرمیوں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے عمر اکمل کی ایک مرتبہ پھر ایسی تصویر سامنے آگئی ہیں کہ دیکھتے ہیں سوشل میڈیا صارفین نے لفظوں کی ’بندوقیں‘ سیدھی کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے اداکارہ نور کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک ملبوسات کے ایک نجی سٹور کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اور پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے والے عمر اکمل نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اور پاکستانی نوجوان فیس بک کے ذریعے غیر ملکی دلہن بیاہ لایا

اس تقریب میں ان کے علاوہ شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے بھی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔اس موقع پر اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی کے ساتھ عمر اکمل کی تصویر بھی سامنے آئیں جس کے بعد تو جیسے سوشل میڈیا صارفین کو قومی ٹیم کے بیٹسمین اور اداکارہ پر تنقید کرنے کا جواز مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فخر زمان آج اپنی 27ویں سالگرہ منا رہے ہیں

کومل رضی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اور عمر اکمل کی جو تصویر شیئر کی اس میں اداکارہ کافی خوبصورت اور پرکشش نظر آرہی ہیں جبکہ گلوکارہ نے مختصر لباس زیب تن کیاجس پر صارفین کی اکثریت نے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ان کے ساتھ کھڑے عمر اکمل نے نیلے رنگ کی جینز اور سیاہ شرٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ کرکٹر نے ہاتھ میں پانی کا گلاس بھی پکڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے کے باعث شاہین شاہ آفریدی کی معاوضہ واپس کرنے کی پیشکش

شریف اللہ خان نامی صارف اس تصویر سے جیلسی دکھاتے ہوئے لکھا کہ ’گولی مار دو ہمیں۔۔۔‘

وصی نے طنزیہ جملہ لکھتے ہوئے کہا کہ ’اسی لئے کرکٹ پر دھیان نہیں رہا...‘


مہر سفیان نے عمر اکمل کا موازنہ بھارتی کپتان سے کرتے ہوئے لکھا کہ’کیا یہ عمر اکمل نہیں ۔کنگ کوہلی کا آن لائن ورژن۔۔‘

اس موقع پر اداکارہ کومل رضوی نے اپنی دیگر تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔