عازمین حج کو آب زم ز م کی صرف ایک بوتل لے جانے کی اجازت ہے، سعودی محکمہ کسٹمز

عازمین حج کو آب زم ز م کی صرف ایک بوتل لے جانے کی اجازت ہے، سعودی محکمہ کسٹمز
کیپشن: فوٹو :انٹرنیٹ


ریاض :سعودی محکمہ کسٹمز نے کہا ہے کہ فضائی سفر کرنے والوں کےلئے فی مسافر آب زم زم کی ایک سے زیادہ بوتل لے جانے کی اجازت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اور پاکستانی نوجوان فیس بک کے ذریعے غیر ملکی دلہن بیاہ لایا

سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ فضائی سفر کرنے والوں کو قانون کے مطابق آب ز م ز م کی ایک بوتل لے جانے کی اجازت ہے اور مسافروں کو ائیر پورٹ سے مخصوص پیکنگ میں آب ز م زم فراہم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے اداکارہ نور کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

بوتلیں مقرر وزن اور مطلوبہ مخصوص معیار کی ہونا لازمی ہیں۔ایسے مسافر جو ایک سے زیادہ بوتلیں لے جاتے ہیں وہ قانون شکنی کے مرتکب ہو تے ہیں۔

یہ بھی پرھیں:سعودی عرب میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ،دولہا گرفتار

محکمہ کسٹم کا کہنا ہے کہ بعض معتمرین اور حجاج اپنے ملک واپس جاتے وقت زم زم پلانٹ کے علاوہ باہر سے آب ز م زم خرید لیتے ہیں جو اصل زم زم نہیں ہوتا اس میں ملاوٹ کی جاتی ہے یا جعل سازی کے ذریعے اسے زم زم ظاہر کیا جاتاہے.

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب ، خوفناک ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد جاں بحق

اس لئے مسافر اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے مقرر کئے گئے آب ز م زم کی بوتلیں ہی ائیر پورٹ سے حاصل کریں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں