اسلام آباد: نواز شریف نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا جیسے بلوچستان میں اچانک ایک پارٹی سامنے آئی ہوئی ویسے ہی کل کچھ لوگوں کے دلوں میں جنوبی پنجاب صوبے کی محبت جاگ اٹھی۔ پنجاب میں 9 نشستیں کم ہوئیں لیکن ہم نے اس کو مسئلہ نہیں بنایا۔ شہباز شریف کی قیادت میں جنوبی پنجاب کی ترقی قابل ستائش ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے لوگ مسلم لیگ ن سے اتنے ہی مطمئن ہیں جتنے سینٹرل اور اپر پنجاب کے ہیں۔
مزید پڑھیں:بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عالمی اہمیت اختیار کر گیا ہے، وزیر اعظم
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے الیکشن ایکٹ میں میری پارٹی صدارت کے لیے ووٹ نہیں دیا تھا اور جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا حالیہ مظہر لودھراں کا الیکشن ہے کیونکہ لودھراں میں عوام نے مسلم لیگ ن کے ایک غیر معروف امیدوار کو جتوایا اور ہمیں بڑی امید ہے کہ آئندہ الیکشن میں شیر کو ووٹ پڑے گا۔
صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب پہلے بھی آپ کو سزا سنائی گئی تھی کیا اب بھی تیار ہیں جس پر نواز شریف بولے کہ میں بھی انسان ہوں سوچتا اور محسوس کرتا ہوں۔ نواز شریف بولے کہ جنہوں نے ملک و قوم کی خدمت کی وہ نیب عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں جبکہ جنہوں نے کرپشن کی اور ملک کا پیسہ لوٹا وہ ملک کی سیریں کرتے پھر رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ایشیاء کا مستقبل کیا ہے اس کا تعین ہمیں کرنا ہے، چینی صدر
یاد رہے گزشتہ روز حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے 6 قومی اور 2 ارکان صوبائی اسمبلی نے مستعفی ہو کر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں