واشنگٹن: فیس بک کے بانی مارک زک ربرگ نے ڈیٹا لیک کے حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ انہیں معاف کردیا جائے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مارک زکربرگ نے سینیٹ کی کامرس اور انصاف کی کمیٹی کے سربراہان کے علاوہ دیگر سینیٹرز سے ملاقاتیں کیں اور یہ اعتراف کیا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے معاف کر دیں ۔
ان ملاقاتوں کے علاوہ فیس بک کے بانی نے اپنی فیس بک پر معافی نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے جعلی خبروں، صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے اور امریکی انتخابات میں بیرونی مداخلت جیسے معاملات میں کمپنی کے کردار پر معافی مانگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ سوشل نیٹ ورکنگ معاملات میں ناکام رہے۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈیموکریٹ سینیٹر بل نیلسن نے کہا کہ مارک زکربرگ نے انہیں بتایا کہ کیمبریج اینالیٹیکا نے ڈیٹا سے متعلق فیس بک سے جھوٹ بولا تھا۔ سینیٹر نیلسن کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اس وقت کوئی اقدام نہ کیا تو پھر ہم میں سے کسی کی کوئی پرائیویسی نہیں رہے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں