لاہور:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے اداکارہ نور کے اثاثہ جات اور بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں دوسرا کانسی کا تمغہ جیت لیا
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے نور کا انکم ٹیکس 2013 ، 2014ءکا آڈٹ شروع کر رکھا ہے جبکہ آڈٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے ایک نجی بینک میں سال 2013 میں ایک کروڑ سے زائد رقم رکھی جو ظاہر نہیں کی جبکہ سال 2014 میں بھی اداکارہ نے 2 کروڑ 96 لاکھ روپے بینک میں رکھے اور ایف بی آر سے چھپائے ۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان رہائی کے بعد ساتھی اداکار کی سالگرہ منانے پہنچ گئے
تمام چیزیں چھپانے کی وجہ سے ایف بی آر نے اداکارہ سے رابطہ کر کے تمام مالی تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ اداکارہ سے تمام تفصیلات ملنے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں