مردم شماری ہر قیمت پر مکمل کی جائے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج مردم شماری کے عمل کو قومی عزم سمجھتی ہے جو ہر قیمت پر مکمل کی جائے گی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے آرمی مردم شماری سپورٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین سی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل زاہد لطیف مرزا نے ان کا استقبال کیا۔

11:14 PM, 10 Apr, 2017

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو اب تک کی مردم شماری کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے سینسس سپورٹ سینٹر اور دیگر اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مردم شماری کے عمل کو قومی عزم سمجھتی ہے اور اس کی تکمیل کے لیے مثبت کردار ادا کررہی ہے جب کہ مردم شماری ہرقیمت پر مکمل کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں مردم شماری کا عمل جاری ہے جس کی سیکیورٹی کے فرائض پاک فوج انجام دے رہی ہے جب کہ گزشتہ دنوں لاہور میں بیدیاں روڈ پر مردم شماری کے عملے پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 6 افراد شہید اور 18 زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں