جوبا: انسانی حقوق کے بین الاقوامی ماہرین نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان میں قحط سالی کے باعث لوگ درختوں کے پتے اور بیج کھاکر گزارہ کررہے ہیں۔
ناروے کی مہاجرین کے حوالے سے کونسل این آر سی ٞکی جنوبی سوڈان کیلئے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان کے علاقے اویلی سنٹر کی آبادی میں اگرچہ سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا تاہم وہاں کئی ہفتوں سے قحط کی صورتحال ہے اور وہاں کے باشندے درختوں کے کڑوے پتے اور کاشتکاری کیلئے رکھے بیجوں کا ذخیرہ کھاکر گزارہ کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان درختوں کے پتوں میں غذایت انتہائی کم ہے۔ انھوں نے کہا کہ لیر اور مینڈت کی کائونٹیوں میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد قحط کے حالات میں ہیں جبکہ مزید 10 لاکھ افراد کو آئندہ مہینوں کے دوران ایسی ہی صورتحال بارے متنبہ کردیا گیا ہے۔