ایسا انتہائی آسان نسخہ جو آپ کی زندگی کو صحت مند بنائے

لاہور: صحت مند زندگی ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے، ہر شخص زندگی کو صحت مند بنانے کیلئے کوششوں میں لگا رہتاہے، لیکن وہ چند اہم اور آسان چیزوں سے بے خبر رہتا ہے جو اس کی زندگی کو صحت مند اور پر سکون بنانے کیلئے معاون ثابت ہوتے ہیں، ایسے ہی ایک طریقہ ماہرین کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون کا تیل، گری دار پھلیاں اور مگرناشپتی (ایواکاڈو) کا امتزاج آپ کی طویل اور صحتمند زندگی کے لئے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

07:07 PM, 10 Apr, 2017

ماہرین نے ان تینوں غذاوں کو تجربہ گاہ میں بعض کیڑوں پر آزمایا جس سے ان کی زندگی میں اضافہ نوٹ کیا گیا لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ تھوڑا موٹا ہونے کے باوجود بھی اس سے وابستہ امراض مثلاً ذیابیطس اور امراضِ قلب کا خطرہ نہیں بڑھے گا کیونکہ ان غذاو¿ں میں دل اور لبلبے کے لیے بہتر چکنائیاں موجود ہوتی ہیں لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسے استعمال کرنے والے لوگ تیزی سے موٹے بھی ہوسکتے ہیں۔
اگرچہ کیڑوں اور انسانوں میں بہت فرق ہوتا ہے لیکن ماہرین کا اصرار ہے کہ اس سے قبل تجربہ گاہ میں کیڑوں پر کئی اشیا آزمائی گئیں جو انسانوں کے لیے بھی مو¿ثر ثابت ہوئی ہیں۔
امریکی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کی مرکزی محقق اور مصنف ڈاکٹر این برونیٹ ہیں جن کے مطابق دبلے پتلے جاندار زیادہ عرصے زندہ رہتے ہیں لیکن اس کے برخلاف تجربہ گاہ میں موٹے جاندار زیادہ عرصے تک زندہ رہے جو ایک انوکھی بات بھی ہے۔اس تحقیق میں کیچووں (راو¿نڈ ورم) کو مونو ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز دیئے گئے جو ذیابیطس اور دل کے امراض کم کرنے کی شہرت رکھتے ہیں۔ کیچوے عموماً دو ہفتے زندہ رہتے ہیں لیکن جب انہیں زیتون کے تیل، میووں اور ایواکاڈو کے اجزا دیئے گئے تو وہ اوسطاً دو دن مزید زندہ رہے۔

مزیدخبریں