اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزا ہمارے ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کیلئے وارننگ ہے اگر بھارت نے معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا تو پاکستان بھرپور دفاع کرے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کلبھوشن کی سزائے موت پاکستان کے قانون کے مطابق ہے ملک کو غیر مستحکم کرنے والے دشمنوں کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔ قانون پوری قوت سے دشمنوں کے خلاف حرکت میں آئے گا اور ایسی کارروائیوں میں ملوث افراد سے ریاست آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کلبھوشن نے پاکستان میں کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔ بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف ریاستی دہست گردی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات خوشگوار اور آئیڈیل نہیں ہے اور پاکستان کو مغربی سرحد سے بھی بھارتی جارحیت کا سامنا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں