ممبئی: بھارتی اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے آنے والی ہارر فلم کی تیاری کے لیے ہر رات ایک خوفناک مووی دیکھتی ہیں۔فلم ’ویر‘ سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی زرین خان کی آنے والی فلم’1921’ ایک ہارر مووی ہے۔
زرین خان نے بتایا کہ انہوں نے پہلے کبھی ہارر فلموں میں کام نہیں کیا، اس لیے انہیں اندازہ نہیں کہ خوفناک فلموں میں کس طرح اداکاری کی جاتی ہے، وہ اپنے کردار کو بخوبی نبھانے کی غرض سے ہارر موویز دیکھ رہی ہیں۔زرین خان نے آنے والی فلم میں اپنے کردار سے متعلق کچھ نہیں بتایا، تاہم انہوں نے کہا کہ 1921 ایک بہت اچھی ہارر مووی ہوگی۔ہدایت کار وکرم بھٹی کی فلم 1921 کی شوٹنگ آئندہ ماہ سے شروع ہونے کا امکان ہے، جو ان کی پانچویں فلم ہوگی۔
اس سے پہلے وکرم بھٹ 1920، راز، ہنٹڈ اور ہیٹ اسٹوری جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔
زرین خان کی آخری فلم ہیٹ اسٹوری 3 تھی، جس میں ان کے کردار کو سراہا گیا تھا۔xcssخوبرو اداکارہ 2006 میں بنائی گئی فلم اکثر کے سیکوئل اکثر 2 میں بھی نظر آئیں گی۔