کلبھوشن یادیو : ،پیپلزپارٹی سزائے موت کیخلاف ہے، بلاول بھٹو زرداری

04:17 PM, 10 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین ،بلاول بھٹو نے کہا ہے  کہ پیپلزپارٹی اصولی طور پر سزائے موت کے خلاف ہے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانےکے متعلق  سوال پر بلاول کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کو پاکستان میں نہیں ہونا چاہے۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی

اس کا معاملہ خصوصی کیس ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ  ان کے نانا  کو بھی سزائے موت دی گئی۔ اس لیے پیپلز پارٹی سزائے موت کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اصولی طور پر سزائے موت کے خلاف ہے،بھارتی جاسوس کو پاکستان میں نہیں ہونا چاہے،اس کا معاملہ خصوصی کیس ہے،نانا کو بھی سزائے موت دی گئی۔ 

بھارتی جاسوس کلبھو شن یادیو کو سزائے موت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،سیاسی رہنما و تجزیہ کار

مزیدخبریں