نیو دہلی: مہیش بھوپتی جس کی عمر اس وقت 15 سال ہے لیکن اس کا وزن اس کی عمر سے زیادہ ہو گیا۔ مہیش بھوپتی جس کا تعلق آندھرا پردیشں کے ضلع اننت پور سے ہے اور جینیاتی خرابی کی وجہ سے اسے بھوک کی شکایت رہتی ہے اور وہ ایک وقت کا کھانا 10 آدمیوں کے کھانے کے برابر کھاتا ہے۔
اس طرح زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے اس کا وزن 150 کلو گرام ہو گیا جو کہ اس کی عمر کے بچوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔ اس صورت کو دیکھتے ہوئے مہیش بھوپتی کے گاؤں کے ایک سرجن نے اسے مفت میں سرجری کی پیشکش کی ہے۔ سرجن کے مطابق بچوں میں اکثر یہ بیماری جینز میں خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے بچوں میں ہر وقت بھوک کی طلب رہتی ہے۔
اس سال جنوری میں مہیش بھوپتی کی سرجری کی گئی اور اس کے جسم میں سے اضافی چربی کو نکال دیا گیا ہے اور اب اس بچے کا وزن 150 کلو گرام سے کم ہو کر 104 کلو گرام کے قریب ہو گیا ہے لیکن ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ابھی بھی مہیش بھوپتی کا وزن نارمل بچوں کے وزن سے کہیں زیادہ ہے۔
مہیش بھوپتی کی ماں بھی اپنے بچے کی اس حالت سے کافی پریشان تھی کیونکہ وہ سارا دن محنت مزدوری کر کے 60 روپے کماتی تھیں جس میں مہیش بھوپتی کی خوراک پوری کرنا بھی بڑا مشکل ہو جاتا تھا۔ تاہم اس کے باوجود بھی مہیش اپنی خوراک کا انتظام خود کر لیتا تھا کیونکہ وہ جہاں بھی کہیں جاتا تھا گاؤں کے لوگ کھانا پیش کرتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں