امجد صابری کے اہلخانہ کا ملک چھوڑنے کا فیصلہ

01:52 PM, 10 Apr, 2017

کراچی :کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جان کی بازی ہارنے والے معروف قوال امجد صابری کے اہلخانہ نے خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہوئے ملک چھوڑنے پر غور شروع کر دیا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے 40 سالہ مرحوم امجد صابری کے بھائی عظمت صابری نے بتایا کہ وہ اور ان کے اہلخانہ پاکستان چھوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ہم خود کو اب یہاں محفوظ تصور نہیں کرتے  ہمارا پورا خاندان برطانیہ منتقل ہونا چاہتا ہے، لندن میں ہمارا ایک بھائی موجود ہے'۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو برطانیہ منتقل ہونے میں مدد فراہم کی جائے۔انہوںنے کہاکہ ہم کل ہی یہاں سے جانے کو تیار ہیں اگر ہمیں ویزا دے دیا جائے۔

مزیدخبریں