ابھیشک کی جانب سے جیا بچن کی شئیر کی گئی جوانی کی تصویر وائرل

01:44 PM, 10 Apr, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ اور بگ بی کی اہلیہ جیا بچن نے گزشہ روز اپنی 69 ویں سالگرہ منائی۔ سالگرہ کے موقع پر ان کے بیٹے ابھیشک بچن نے ایک اپنی ماں کی جوانی کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شئیر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے شوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تصویر کو دنیا بھر میں جیا بچن کے مداحوں نے سراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے جیا بچن نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز چائلڈ سٹار کی حیثیت سے کیا۔ اداکارہ کی بطور ہیروئن پہلی فلم گُڈی تھی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

جیا نے شعلے، ابھیمان، جوانی دیوانی، سلسلہ، زنجیر، کبھی خوشی کبھی غم جیسی کامیاب فلمیں بالی ووڈ کو دیں  فلم زنجیر اور بنسی برجو میں کام کرنے کے بعد جیا نے 1973 میں اداکار امیتابھ بچن سے شادی کر لی۔

جیا بچن نے کامیاب اداکارہ کے بعد مثالی بیوی اور ایک بہترین سیاستدان کے طور پر خود کو منوایا۔ 8 فلم فئیر ایوارڈز، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور پدماشری سمیت کئی اعزاز اپنے نام کر چکی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں