جلالپور بھٹیا ں کے نواحی گائوں میں اوباش نوجوان کی پانچ سالہ بچے سے درندگی

01:28 PM, 10 Apr, 2017

جلال پوربھٹیاں :(محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز جلال پوربھٹیاں) جلالپور بھٹیاں کے نواحی گاوں محمود پور کے رھائشی اللہ دتہ کے 5سالہ بیٹے عبداللہ کو  گائوں کے اوباش نوجوان نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق  پانچ سالہ بچہ پہلی جماعت کا طالب علم  ہے۔

بچے کو گھر کے قریب سے درندہ صفت انسان  کاشف عرف کاشی نعبداللہ کو چاکلیٹ کا لالچ دے کر اپنے گھر لے گیا جہاں پر اسے درندگی کا نشانہ بنا  ڈالا زیادتی کے بعد جب بچہ بے ہوش ہو حالت میں  گھر کے باھر گلی میں پھینک کر فرار ہو گیا۔

بچے کو گلی سے  گزرنے والی خاتون نے  اٹھا کر اس کے گھر پہنچایا۔بچے کے والدین اسے فوری طور پر  ٹراما سنٹر حافظ آباد لمنتقل کیا ۔جہاں پر بچے کا علاج جاری ہے ۔

عبداللہ کے والدین کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کے ساتھی جہانگیر کو گرفتار کر لیا ہے ،

تاھم کاشف گرفتار نہیں ھو سکا بچے کے والدین اور اہل محلہ نے احتجاج کیااور مطالبہ کیا ھمیں انصاف مہیا کیا جائے اعلی حکام نوٹس لیں اورایسے درندہ صفت عناصر کے خلاف سخت کاروائی کر کے نشان عبرت بنایئں۔

مزیدخبریں