واشنگٹن:شام پر امریکی حملے کے بعد عالمی حالات مسلسل تناﺅ کا شکار ہو رہے ہیں،اب اطلاعات موصول ہو رہیں ہیں کہ جمعہ کے دن شام پر ہونے والے امریکی حملے کے لیے ٹرمپ کو انکی بیٹی ایونیکا ٹرمپ نے قائل کیا تھا۔
یہ اہم ترین انکشاف سنڈے ٹائمز آف لندن نے کیا جس کے مطابق واشنگٹن میں تعینات برطانوی سفیر سر کم ڈروچ نے اپنے میمو میں انکشاف کیا ہے شام پر حملے کے لیے صدر ٹرمپ کی بیٹی نے انکو قائل کیا تھا۔
برطانوی نے ایک ٹویٹ کو پوائنٹ آوٹ کیا ہے جس میں ایونیکا ٹرمپ نے کہا کہ انکا دل بُرے طریقے سے ٹوٹ گیا جب اُنھوں نے شام پر ہونے والے حملے کی تصویریں دیکھیں۔
یاد رہے بحیرہ روم تعینات امریکی بحری بیڑے نے ٹام ہاک کروز میزائل شام کے ائیر بیس پر داغے جہاں سے ادلب پر مبینہ گیس حملہ کیا گیا تھا۔