سونی ٹی وی کا کپل کی جگہ سنیل گروور کو ذاتی پروگرام دینے کا امکان

سونی ٹی وی کا کپل کی جگہ سنیل گروور کو ذاتی پروگرام دینے کا امکان

ممبئی: بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما جو کہ اپنے نام سے نجی ٹی وی سونی ٹی وی پر کامیڈی شو کر رہے تھے کے لئے 2017 کوئی اچھا نہیں رہا۔ انہیں اپنی ساتھ اداکار کے ساتھ ہونیوالی لڑائی مہنگی پڑ گئی۔ اس لڑائی کے بعد دی کپل شرما شو کی ریٹنگ بھی کافی حد تک متاثر ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی تازہ رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی نے فیصلہ کیا کہ وہ دی کپل شرما شو کو ختم کر کے مشہور کامیڈین سنیل گروور کو اپنا پروگرام شروع کرنے کی پیشکش کر سکتے ہیں اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ بھی جلد منظر عام پر آ سکتا ہے کیونکہ چینل کی انتظامیہ کو دی کپل شرما شو کی وجہ سے کافی مالی مشکلات کا سامنا بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق چینل کی اس شو سے کافی امیدیں وابستہ تھیں کہ لیکن شو اس حد تک کمائی کرنے میں ناکام رہا کیونکہ چینل کی انتظامیہ نے اس پروگرام کیلئے کپل شرما کو بھاری معاوضہ دیا تھا۔

سنیل گرور، چندن پر بھارکر، علی اصغر اور سگدھا مشرا کے شو چھوڑنے کے بعد گذشتہ ہفتے ’’دی کپل شرما شو ‘‘ کی ٹی آر پی میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ یوٹیوب پر گذشتہ ہفتے کی دونوں اقساط کو ناظرین کی جانب سے سخت ناپسند کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز کپل شرما نے ساتھی اداکار سنیل گروور کو جوتے سے مارا تھا اور مغلظات بکیں تھیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں