گیانا: فاسٹ باﺅلر حسن علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 38 رنز دیکر 5 وکٹیں اپنے نام کرنے کے ساتھ ہی 15 سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
وہ 2002 میں شعیب اختر کے بعد ایک ون ڈے کیلنڈر ایئر میں دو بار 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی فاسٹ باﺅلر بن گئے ہیں۔
اس سے قبل وقار یونس یہ کارنامہ 3 بار جبکہ وسیم اکرم، اظہر محمود، عاقب جاوید اور شعیب اختر نے یہ اعزاز صرف ایک، ایک بار اپنے نام کیا تھا۔
حسن علی 23 سال کی عمر میں ویسٹ انڈین سر زمین پر 5 وکٹیں لینے والے دوسرے کم عمر ترین باﺅلر بھی بن گئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ نے 2009 میں ڈومینیکا کے مقام پر بنگلہ دیش کیخلاف 21 سال کی عمر میں 5 وکٹیں لیکر یہ اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں