اسلام آباد: ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا حکومت پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
فضائی حدود کے تحفظ کیلئے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل سہیل امان نے وزیراعظم کو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ امور اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔