’رئیس‘ کے بعد ’نام شبانہ ‘ پر بھی پاکستان میں پابندی عائد

12:23 PM, 10 Apr, 2017

ممبئی:اڑی حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے فنکاروں پر بھی پابندی عائد ہوئی اور دونوں جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا۔پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد ہوئی اور اس پابندی کے کھلنے کے بعد بھی کئی ایسی فلمیں تھیں جو پاکستان میں نشر نہیں ہوئیں ۔

کافی عرصہ گزر جانے کے بعد بھی حالات ویسے ہی نظر آتے ہیں اور بھارتی نئی فلم ’ نام شبانہ ‘ کو بھی پاکستان میں ریلیز کی اجازت نہیں دی گئی ۔شوم کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں تپسی پنو ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہیں او ر کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے چاہنے والے کے قتل کا بدلہ لیتی ہے۔فلم میں اکشے کمار بھی اہم کردار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں