سکھر/ سیالکوٹ: سکھر میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور دو فرار ہو گئے۔ عرفان سموں نے اسنیپ چیکنگ کے دوران بھاگنے کی کوشش کی لیکن موت کے چنگل میں پھنس گیا۔
سیالکوٹ میں مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ چند روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر دو سگے بھائیوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
نوشہرو فیروز میں دہشت کی علامت ڈاکو الطاف سیال مارا گیا۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ملزم بائیس سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔
واضح رہے خیبر تا کراچی تک جاری فسادیوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں جس میں اب تک متعدد فسادی اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں جبکہ متعدد قانون کی گرفت میں آ چکے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں