امریکی ایجنسی پاکستانی موبائل سسٹم کی ہیکنگ میں بھی ملوث رہی، وکی لیکس

11:24 AM, 10 Apr, 2017

اسلام آباد :وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی سول اور فوجی قیادت کی جاسوسی میں ملوث امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی پاکستان کے موبائل سسٹم کی ہیکنگ میں بھی ملوث رہی ہے۔ این ایس اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کے مطابق امریکی ایجنسی این ایس اے کئی عالمی رہنماں کی جاسوسی کے لئے وائر ٹیپنگ اور دیگر سائبر ہتھیار استعمال کرتی رہی ہے۔
وکی لیکس نے سیکڑوں مختلف نوعیت کے سائبر ہتھیاروں کا بھی انکشاف کیا ہے ، ان میں پاکستانی موبائل سسٹم کی ہیکنگ کے لئے این ایس اے کی کوڈ پوائنٹنگ بھی شامل ہے۔ وکی لیکس کے ٹوئٹر اکانٹ نے ایک لنک کے ذریعے گٹہب ریپازٹری کی نشاندہی کی ہے۔
جس میں این ایس اے کے سائبر ہتھیاروں سے متعلق غیر خفیہ فائلیں موجود ہیں اور سائبر سیکیورٹی کے ماہرین ان کا مکمل جائزہ لے کر صورتحال کی سنگینی کے بارے میں کچھ کہہ سکتے ہیں۔ بظاہر یہی دکھائی دیتا ہے کہ نئی لیکس سے امریکی ایجنسی این ایس اے پر ماضی میں لگنے والے الزامات کو مزید تقویت ملے گی۔

مزیدخبریں