ماہرہ خان نے عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کو شکست دے دی

ماہرہ خان نے عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کو شکست دے دی

لاہور :رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان نے اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم میں نہ صرف اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے بلکہ کمائی میں عالیہ بھٹ کی فلم ”بدری ناتھ کی دلہنیا“ اور دیپکا جیسی سپر سٹار ہیروئن کی ہالی ووڈ فلم کو بھی پچھاڑ دیا ہے۔
فلم رئیس سے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان 2017ء میں سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم رئیس سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم” رئیس “نے صرف بھارتی سینما گھروں سے 21 ملین ڈالرز کی کمائی سمیٹی۔ جن اداکاراوں کی فلموں نے زیادہ کمائی کی ان میں فلم قابل میں ریتھک روشن کے ہمراہ جلوہ گر ہونے والی یامی گوتھم دوسری اور جونی ایل ایل بی کی ہیروئن ہما قریشی تیسرے نمبر پر رہیں۔