سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کوپیر کی الصبح ضلع کپواڑہ اکے علاقے کیرن میں فوجی آپریشن کے دوران شہیدکےا۔یاد رہے بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روزسرینگر، بڈگام اور گاندربل اضلاع میںڈھونگ انتخابات کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر اندھادھند فائرنگ کرکے دو کمسن بچوں سمیت آٹھ نوجوانوں کو شہید اور 200سے زائد افراد کو زخمی کردےا تھا۔
تاہم بھارت کا انتخابی ڈرمہ مکمل طور پر ناکام رہا اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف 6 فےصد ووٹ پول ہوئے۔ ادھر کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں 12اپریل تک تمام انٹرنیٹ سروسزمعطل کردی ہےں۔