دبئی پولیس نے خفیہ آپریشن کے نتیجہ میں سونے کے زیورات چوری کرنیوا لے چھ رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق چوروں کے گروہ نے 31سیکنڈزمیں 2ملیندرہم مالیت کاسوناچرایا تھا۔جبکہ پولیس نے 24گھنٹے کے اندرگروہ کوگرفتارکرلیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گرفتارگروہ کے ملزمان میں 5مرداور ایک خاتون شامل ہے۔
گولڈسمیلٹنگ خفیہ آپریشن کے بارے وضاحت بیان کرتے ہوئے سکیورٹی آفیسرمیجرجنرل خلیل ابراہیم المنصوری کاکہناہے کہ گرفتارملزمان گزشتہ روز5بجے نائف کے علاقے میں جیولوی کی دکان میں داخل ہوئے اور دکان کوتوڑکرسوناچوری کیا۔
جبکہ اپنی سی سی ٹی وی کیمروں سے اپنی شناخت کوبھی بڑی مہارت سے چھپایا۔ملزمان نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔لیکن پولیس نے بڑی جدوجہدکے بعدسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ملزمان کاسراغ لگایا۔
انہوں نے کہا کہ انکوائری میں ملزمان نے تسلیم کیاہے کہ بڑی تعدادمیں ملزمان ہانگ کانگ سے آئے ہوئے ہیں۔جو کہ گولڈچرانے اور چوری کی وارداتوں میں بڑی مہارت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی پولیس کو جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر نے میں مہارت حاصل ہے ۔