دہشتگردی اور انتہا پسند کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے،امام کعبہ

09:41 AM, 10 Apr, 2017

=لاہور :امام کعبہ کی امامت میں منصورہ لاہور میں نماز فجر کی ادائیگی کی گئی۔ امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ن کا کہنا تھا کہانتہا پسندی اور دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں  ہے۔آج کی نماز امت مسلمہ کے اتحاد کی علامت ہے۔
نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حاضرین سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان اللہ کے گھر کا رخ کرتے ہیں،اللہ پاکستان اور عالم اسلام کے ہر ملک کی حفاظت فرمائے۔امام کعبہ نے کہا کہ سعودی عرب اسلام اور محبت کا مرکز ہے، امت مسلمہ کے دشمن مقدس مقامات کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزیدخبریں