قاہرہ : مصر میں یکے بعد دیگرے بم دھماکے ہوئے ہیں۔پہلا دھماکا طانطا کے سینٹ پیٹرز کوپٹک چرچ می پام سنڈے کی تقریب میں عبادت کے دوران ہوا۔دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی امدادی کارکنوں نے لوگوں کو ہسپتال پہنچایا۔دوسرا دھماکا اسکندریہ کے چرچ کے سامنے ہوا۔ جس میں کئی افراد جاں بحق ہو گئے ۔داعش نے ذمہ داری قبول کر لی۔مصری صدر السیسی نے دھماکوں کے بعد اہم مقامات پر فوج تعینات کر دی ہے۔
پوپ فرانسس نے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے،دہشت گردی کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔مصر میں دو مختلف مقامات پر چرچ میں ہونے والے دھماکوں میں اب تک 45 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں ۔ مصری صدر نے اہم مقامات کی سیکیورٹی پر فوج کے حوالے کر دی ہے۔