لاہور:سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے اپنی وطن واپسی کے لیے منصوبے کے بارے میں بتادیا ہے ۔ گزشتہ روز آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد وطن واپس آئیں گے، ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی جگہ لینے کے لیے چھوٹی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
پشاور میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن میں ویڈیولنک سے خطاب میں پرویز مشرف نے کہا کہ انھوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کی خوشخالی کے لیے بہت کچھ کیا۔
پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ لاہور میں تئیس سیاسی جماعتوں کا الائنس بن رہا ہے، وہ بہت جلد ملک واپس آکر اس اتحاد کو مضبوط کریں گے۔