چیمپئنز کپ سے سلیکشن کیلئے پلیئرز کے پول میں اضافہ ہوگا:شاہین آفریدی

 چیمپئنز کپ سے سلیکشن کیلئے پلیئرز کے پول میں اضافہ ہوگا:شاہین آفریدی

لاہور: شاہین شاہ آفریدی  کا کہنا ہےکہ چیمپئنز کپ سے سلیکشن کیلئے پلیئرز کے پول میں اضافہ ہوگا۔ شاہین آفریدی نے 
 ویڈیو پیغام  میں کہاکہ   چیمپئنز کپ سے سلیکشن کیلئے پلیئرز کے پول میں اضافہ ہوگا۔


ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ون ڈے کپ پاکستان کرکٹ کے لیے بڑا ضروری ہے ، پاکستان کرکٹ میں پلیئرز کے پول کا فقدان ہے، چیمپئنز کپ سے سلیکشن کیلئے پلیئرز کے پول میں اضافہ ہوگا، نوجوان کھلاڑی ہونے چاہئیں جو ہر وقت کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔انہوں نےمزید کہا کہ عبداللہ شفیق کافی ریکارڈ توڑے گا، وہ آؤٹ آف فارم ضرور تھا مگر وائٹ بال میں بھی پرفارم کرے گا، عبداللہ شفیق سے میری کافی امیدیں ہیں،وہ میرا فیورٹ ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ میں بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہوں، میرے لیے بھی اچھا موقع ہے کہ ڈومیسٹک کے کھلاڑیوں سے سیکھوں۔

مصنف کے بارے میں