بیان علی امین گنڈاپور کا، معافی   بیرسٹر گوہر نے مانگ لی 

06:29 PM, 9 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئر مین بیرسٹر گوہر علی خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم تمام صحافتی برادری کا احترام کرتے ہیں، صحافیوں کی دل آزاری پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔

 گنڈا پور نے جو بات کی وہ کوئی ایک دو صحافیوں کے حوالے سے تھی، ہمارا کسی تصادم کی طرف جانے کا کوئی ارادہ نہیں، علی امین گنڈاپور کی تقریر سیاسی تھی۔

واضح رہے کہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز اسلام آباد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل ملک میں پیسے کی صحافت ہورہی ہے، لفافہ صحافی حکمرانوں سے سوال نہیں کرتے.

 یہ صحافی نہیں یہاں مینوں ووٹ وکھا میرا موڈ بنے کا معاملہ ہے، یہ میڈیا والے نوٹ لے کر ضمیر بیچتے ہیں، یہ بکاؤ میڈیا صحافت نہیں دلالی کر رہا ہے۔

مزیدخبریں