وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو پاس بٹھا کر سمجھاؤں گا کہ بدامنی نہ پھیلائیں، سیاست مولا جٹ کے نعروں سے نہیں چل سکتی:گورنرپنجاب

05:06 PM, 9 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:گورنر پنجاب  سردار سلیم حیدر کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔ ان کو پاس بٹھا کر سمجھاؤں گا کہ بدامنی نہ پھیلائیں۔ سیاست مولا جٹ کے نعروں سے نہیں چل سکتی۔

پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ و زیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے لیےگورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔ ان کو پاس بٹھا کر سمجھاؤں گا کہ بدامنی نہ پھیلائیں۔ سیاست مولا جٹ کے نعروں سے نہیں چل سکتی۔

ان کاکہنا تھاکہ پاکستان واحد ملک ہے جو اللہ اور اس کے رسول کے نام پر بنا ہے۔ ملک میں امن و امان کے لئیے علماء کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ہم سب کو مل کر دشمنوں کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔علی امین گنڈا پور غیرذمہ دارانہ رویے سے اجتناب کریں۔ پی ٹی آئی کو اب بڑا ہونا پڑے گا۔

مزیدخبریں