صارفین کے لیے خوشخبری ،وٹس ایپ  میں اہم تبدیلی

04:40 PM, 9 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:صارفین کے لیے خوشخبری ،وٹس ایپ  میں اہم تبدیلی  کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  وٹس ایپ میں بہت جلد ایسے فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے جس کا صارفین نے پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

یہ وٹس ایپ کا ایسا فیچر ہے جس کے ذریعے صارفین دیگر میسجنگ ایپس جیسے ٹیلی گرام اور سگنل وغیرہ پر بھی دوستوں سے چیٹ کر سکیں گے۔یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں صرف یورپی یونین کے صارفین کو دستیاب ہوگا جو میسنجر اور واٹس ایپ کے اندر ہی دیگر میسجنگ ایپس میں چپٹ کرسکیں گے۔

میٹا نے بتایا کہ انٹرپورٹ ایبلٹی سپورٹ صرف بنیادی فیچرز تک محدود نہیں ہوگی بلکہ ری ایکشنز، ڈائریکٹ ریپلائیز، ٹائپنگ انڈیکٹرز اور ریڈ رسیپٹس جیسے میسجنگ فیچرز بھی صارفین کو دستیاب ہیں۔کمپنی کی جانب سے تھرڈ پارٹی ویڈیو اور وائس کالز سپورٹ بھی 2027 تک فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ میٹا کی جانب سے واٹس ایپ اور میسنجر میں تھرڈ پارٹی چیٹس کا فیچر متعارف کرانے کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے کام کیا جارہا ہے۔کمپنی کی جانب سے یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے تھرڈ پارٹی چیٹ آپشن پر کام کیا جار ہا ہے۔

اس نئے ایکٹ کے تحت میسجنگ سروسز کو کراس پلیٹ فارم میسجنگ کے فیچر کو یقینی بنانا ہوگا۔

مزیدخبریں