صدر اور وزیر اعظم نئی اہم قانون سازی کے لیے متحرک، آج بڑی بیٹھک ہوگی 

04:26 PM, 9 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:صدر اور وزیر اعظم نئی اہم قانون سازی کے لیے متحرک، آج بڑی بیٹھک ہوگی ۔ 

پارلیمنٹ میں اہم ترامیم کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ظہرانے اور صدر مملکت نے تمام اتحادیوں کو عشائیے کی دعوت د ی ہے۔ ظہرانے اور عشائیہ میں شریک اراکین سے ایوان میں ہونے والے مجوزہ قانون سازی پر مشاورت کی جائے گی۔

اراکین پارلیمنٹ کو آئندہ چند روز میں ہونیوالی اہم قانون سازی کے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو مشروط تعاون کا سگنل دے دیا، حکومت کی قانونی ٹیم آئینی ترمیم کے مسودے پر غور کر رہی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کو عشائیہ کی دعوت دی ہے۔اس کے علاوہ ظہرانے اور عشائیے میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے بھی شریک ہونے کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں