بانی پی ٹی آئی کے  ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں ایک اور بھارتی سہولت کاری بے نقاب

04:16 PM, 9 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی کے  ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں ایک اور بھارتی سہولت کاری بے نقاب  ہوگئی ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل رؤف حسن اور بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چوہدری کی پاکستان کے خلاف گفتگو منظر عام پر آ گئی ہے۔

واٹس ایپ پیغامات سے واضح دکھائی دیتا ہے کہ رؤف حسن، غیر ملکی اور بھارتی لابی بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پوری طرح متحرک ہیں ۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل رؤف حسن کے امریکی صحافی رائن گرِم، بھارتی صحافی کرن تھاپر، مائیکل کوگل مین کے بعد اب پاکستان مخالف اور را سپانسرڈ بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چوہدری کے ساتھ بھی واٹس ایپ کے ذریعے رابطوں کے ہوشربا انکشافات منظرِ عام پر آ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی را سپانسرڈ تجزیہ نگار راہول رائے چوہدری نے رؤف حسن سے کشمیر کے حوالے سے ایک مضمون کی تصدیق کے لیے رابطہ قائم کی۔اسی طرح بھارتی راہول رائے چوہدری کے ایک اور پیغام سے واضح نظر آرہا ہے کہ وہ رؤف حسن سے پاک فوج مخالف معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

واٹس ایپ پیغامات سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ رؤف حسن نے حیران کن طور پر راہول رائے چوہدری کے کہنے پر اپنا پاسپورٹ بھی اس کے ساتھ شیئر کیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں یہ واضح دکھائی دے رہا ہے کہ کیسے بھارتی خفیہ ادارے اور ہندوستانی میڈیا بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی سہولت کاری فراہم کر رہے ہیں ۔ دفاعی  ماہرین کا کہنا ہے کہ   رؤف حسن کے  یہ پیغام رسانی دراصل راہول رائے چوہدری سمیت دیگر بھارتی صحافیوں کی پشت پر بیٹھے را کے اہلکاروں کے لیے معلومات کا خزانہ ہے۔

مزیدخبریں