پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آپریشن شروع، پرامن اجتماع اور امن عامہ بل کے تحت  تین مقدمات درج 

03:53 PM, 9 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے خلاف  آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔ پرامن اجتماع اور امن عامہ بل کے تحت  تین مقدمات درج  کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی جلسہ وقت پر ختم نہ کرنے، پولیس پر پتھراؤ اور روٹ کی خلاف ورزی پر منتظمین کے خلاف تین مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس نے استغاثہ تیار کرلیا ہے۔ مقدمات میں زرتاج گل، عامر مغل، شعیب شاہین، عمر ایوب، سیمابیہ طاہر اور راجا بشاورت سمیت 28 مقامی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق پولیس نے رُوٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا، جس پر کارکنوں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے شیلنگ کی اور موقع سے 17کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق    پہلا مقدمہ تھانہ سنگجانی میں جلسے کے معینہ وقت کی پاس داری نہ کرنے پر درج کیا گیا، دوسرا مقدمہ تھانہ سمبل میں معینہ روٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قافلے سادات کالونی اور سری نگرہائی وے سے لانے پردرج کیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسی طرح تیسرا مقدمہ ایس ایس پی سیف سٹی سمیت دیگر اہل کاروں پر پتھراؤ کرنے پرتھانہ نون میں درج کیاگیا۔

مزیدخبریں