پاپوا:انڈونیشیا میں طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔انڈونیشیا کے مشرقی علاقے پاپوا میں ایک طیارہ رن وے سے پھسلنے کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے، طیارے میں 48 افراد سوار تھے۔
تریگانا ایئر سے تعلق رکھنے والا اے ٹی آر 42 طیارہ یاپین جزیرے کے دور دراز علاقے کے ایک ہوائی اڈے سے پاپوا کے دارالحکومت جیا پورہ کے لیے اڑان بھرتے ہوئے رن وے سے پھسل گیا۔پرواز میں ایک بچے سمیت 42 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے۔
حکام کا کہنا ہےکہ ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایسا دوبارہ کبھی نہیں ہو۔