دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، دانیال عزیز پر فرد جرم عائد

03:16 PM, 9 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

شکرگڑھ:دفعہ 144 کی خلاف ورزی  پر دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ 

 جوڈیشل مجسٹریٹ شکرگڑھ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں سینئر سیاستدان دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کی۔دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے شفاف ٹرائل کا مطالبہ کر دیا۔


جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دانیال عزیز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سینئر سیاستدان دانیال عزیز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ دانیال عزیز پر الیکشن کے روز پولیس کو دھمکیاں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ تھا۔

مزیدخبریں