خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ خوفزدہ ہوگئے

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ خوفزدہ ہوگئے

مینگورہ:خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شست 4.5 ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

سوات، مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 151 کلو میٹر تھی۔

مصنف کے بارے میں