15نہیں20دن دیتےہیں ،بانی پی ٹی آئی کورہاکراکےدکھاؤ،عظمٰی بخاری کا گنڈاپورکوچیلنج

12:43 PM, 9 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجا ب کی  وزیر اطلاعات اورن لیگی رہنما عظمٰی بخاری نے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور  کو بڑا چیلنج دےدیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ن لیگی رہنما  کا کہنا تھا  کہ ہم گنڈاپور کو 15 نہیں  20دن دیتےہیں بانی پی ٹی آئی کورہاکراکےدکھائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی والوں کومزیدکسی جلسےکی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ اب عدلیہ نے پی ٹی آ ئی کو جلسےکی اجازت دی تووہ سہولت کاری ہوگی۔ کیا ججزکونظرنہیں آرہا کہ کس  طرح  صوبےپرلشکرکشی کی باتیں ہورہی ہیں؟پی ٹی آئی والےلاہورمیں ایک اور9مئی کرناچاہتےہیں۔

مزیدخبریں