این آر او ملے گانہ ہی معافی ملے گی: طلال چوہدری

11:31 AM, 9 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد:  طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو  نہ  این آر او ملے گانہ ہی معافی ملے گی۔

میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ن لیگی رہنما نے کہا  کہ بانی پی ٹی آئی   کواڈیالہ سےپشاور  لے جانا آسان نہیں ہے نہ ہی انہیں جا نے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور دن میں برھکیں مارتے ہیں جبکہ رات میں پاؤں پڑتے ہیں ، اگر یہ لاہورمیں دہشتگردی کرنےآئےتو ان کی مونچھیں  اتاڑپھینکیں گے۔


طلال چوہدری نے کہا کہ یہ چا ہے جتنے مرضی  دھرنے،جلسے کرلیں ان کو این آراونہیں ملنےوالا ۔اسرائیل والےاپنےدامادبانی پی ٹی آئی کوبچاناچاہتےہیں اور وہ اپنےاثاثےکوبچانےکیلئےفنڈنگ کررہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک میں قانون سازی ڈنکےکی چوٹ پرکریں گے اور پی ٹی آئی کےبگڑےلوگوں کاعلاج ڈنڈاپیرہے۔

مزیدخبریں