جنوبی وزیرستان میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 12افراد زخمی

11:05 AM, 9 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

جنوبی وزیرستان : جنوبی وزیرستان میں کریکوٹ روڈ پر پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم  کاحملہ ، 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق وانا رستم بازار میں النور مسجد کے قریب ایس ایچ او اللّٰہ نواز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا، جس سے 12 افراد زخمی ہوئے اورگاڑی کو نقصان پہنچا۔

حکام نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر حماد محمود کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے12 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے۔ زخمیوں میں عام شہری اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

مزیدخبریں